سمندری طوفان کے بھارت میں اثرات آنا شروع ہو گئے، 11 افراد ہلاک

منگل 13 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سمندری طوفان بپر جوائے جہاں کراچی کے قریب پہنچ گیا ہے وہیں بھارت میں بھی اس کے تباہ کن اثرات شروع ہو گئے ہیں اور اب تک مختلف حادثات میں 11 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کی ساحلی پٹی پر 4 نوجوان لہروں کی نذر ہو گئے۔ جن میں سے 2 کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 2 کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق طوفان گجرات کے گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور کئی مقامات پر گھروں کی دیواریں گرنے کے ساتھ درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔ اور راجکوٹ میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 8 اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لیے ماہی گیری معطل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ریلیف کمشنر آلوک کمار پانڈے کا کہنا ہے کہ ساحلی اضلاع سے اب تک ساڑھے 20 ہزار سے زائد لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیاجا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟