پاکستانی اسٹار کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی جمعہ کو کراچی میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے. نکاح کے بعد ڈی ایچ اے گالف اینڈ کنٹری کلب میں جوڑے کے لیے ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی کرکٹرز سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہفتے کے روز اپنی بیٹی انشا آفریدی کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک خوبصورت پیغام لکھا اور کہا کہ بیٹی آپکے باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتے ہیں۔ بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں، اور دل سے پیار کرتے ہیں۔بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا دونوں کو مبارکباد
Daughter is the most beautiful flower of your garden because they blossom with great blessing. A daughter is someone you laugh with, dream with, and love with all your heart. As parent, I gave my daughter in Nikkah to @iShaheenAfridi, congratulations to the two of them😘 pic.twitter.com/ppjcLllk8r
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 4, 2023
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو مبارکباد کےپیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
Congratulations @iShaheenAfridi on your nikah to Ansha daughter of @SAfridiOfficial May you have a very long and happy married life, actually forever. Ameenhttps://t.co/4N7PARdxcL
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 3, 2023
صدر پاکستان ٰعارف علوی نے بھی شاہد آفریدی کو بیٹی کے نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی آپ کو شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے نکاح کی بہت بہت مبارک ہو، دعا ہے کہ آپ دونوں خوشحال ازدواجی زندگی گزاریں، آمین۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے نکاح کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، شاداب خان ، نسیم شاہ ، فخر زمان شریک ہوئے۔