پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری، عظمیٰ بخاری

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کے منصوبوں پر بیک وقت کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کے تحت 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جبکہ مون سون سے قبل نکاسی آب اور سیوریج کے منصوبوں کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں ترقی، خوشحالی اور شہروں کی خوبصورتی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کے تحت صوبے کے 52 شہروں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے، جن کا مقصد شہریوں کو جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن سے قبل واٹر سپلائی، سیوریج اور نکاسی آب کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عظمیٰ بخاری نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مون سون سے پہلے کسی بھی جگہ کھدائی کے بعد گڑھے کھلے نہ چھوڑے جائیں اور تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جائیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے دوران حفاظتی اقدامات (سیفٹی میئرز) کا بھی خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بیوٹیفکیشن پلان کے تحت صوبے کے مختلف شہروں کو جدید اور خوبصورت بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت عوامی مارکیٹوں، پارکوں، داخلی راستوں اور دیگر عوامی مقامات کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلاب اور مون سون سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریوں کی ہدایت کردی

عظمیٰ بخاری کے مطابق منڈی بہاؤالدین، سمبڑیال، چنیوٹ، رحیم یار خان اور اوکاڑہ میں خوبصورت پارکس، جدید مارکیٹیں اور شہر کے داخلی راستے تعمیر کیے جا چکے ہیں، جبکہ سرگودھا، اٹک، گوجرانوالہ، راولپنڈی، شکرگڑھ اور خوشاب میں بیوٹیفکیشن کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب ڈیولپمنٹ پلان اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کی خود براہ راست نگرانی کر رہی ہیں۔ ان کا مشن ہے کہ پنجاب کے تمام شہروں کو جدید سہولیات سے آراستہ، صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے تاکہ ہر شہر ترقی اور شہری سہولتوں کے اعتبار سے لاہور کے معیار تک پہنچ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں