اسلام آباد میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئے انٹرنشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے جو نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے ایک دلچسپ موقع ہے جو پاکستان کے ایک بڑے ادارے کا حصہ بن کر معاشرے کے قابل قدرافراد بننا چاہتے ہیں۔
انٹرن شپ پروگرام کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا جس کے دوران نوجوانوں کو CDA میں تجربہ کار اور پیشہ ور افراد کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملے گا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سی ڈی اے کی جانب سے ایک اشتہار شئیر کیا گیا جس میں سی ڈی اے کی جانب سے اس انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے معلومات دی گئی۔ نورالامین مینگل نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا سی ڈی اے میں بطور انٹرن شامل ہوں۔
Join CDA as intern. pic.twitter.com/bE0cvRgJzX
— Noor Ul amin Mengal (@Noormengal_) February 4, 2023
انٹرن شپ پروگرام کا حصہ بننے کے لئے سی ڈی اے کی جانب سے واک ان انٹرویو منعقد کئے جائیں گے ۔
تاہم اس انٹرن شپ پروگرام کے لئے عمر کی حد اٹھائس سال مقرر کی گئی ہے جبکہ ماہانہ وظیفہ 40,000 ہو گا۔