’جو کیا ہی نہیں اس کے بھی چالان آ رہے ہیں‘، صنم جنگ پاکستان آکر پریشان ہوگئیں

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ اور میزبان صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان واپسی کے بعد صرف ایک ماہ کے دوران ان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے چھ چالان عائد کیے گئے ہیں جن میں سے بعض کو انہوں نے درست جبکہ کچھ کو غلط قرار دیا ہے۔

صنم جنگ نے سوشل میڈیا پر اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ چند چالان ان کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہوئے جنہیں وہ تسلیم کرتی ہیں۔ ان کے مطابق ایک موقع پر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے پر ان کا چالان کیا گیا جو بالکل درست تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

تاہم انہوں نے کہا کہ کچھ چالان ایسے بھی موصول ہوئے جن میں ایسی خلاف ورزیاں درج تھیں جو انہوں نے کی ہی نہیں تھیں۔ اداکارہ کے مطابق انہیں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر بھی چالان کیا گیا حالانکہ وہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر ہی گاڑی چلاتی ہیں۔

صنم جنگ نے بتایا کہ ’مجھے بیرونِ ملک رہنے کی وجہ سے سیٹ بیلٹ پہننے کی عادت ہے، میں تو سیٹ بیلٹ باندھے بغیر گاڑی اسٹارٹ بھی نہیں کرتی‘۔ انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے چالان بھی موصول ہو رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں جس کی وجہ سے انہیں گھر والوں کی ڈانٹ بھی سننا پڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادکارہ صنم جنگ امریکا میں کیا کررہی ہیں؟

اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جہاں صارفین نے اس معاملے پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔ کئی افراد نے مزاحیہ انداز میں انہیں ’پاکستان میں خوش آمدید‘ کہا جبکہ بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ انہیں بھی سیٹ بیلٹ پہنے ہونے کے باوجود چالان موصول ہوا تھا۔ ان کے مطابق متعلقہ دفتر سے رجوع کرنے پر معلوم ہوا کہ کپڑوں اور سیٹ بیلٹ کا رنگ ایک جیسا ہونے کی وجہ سے کیمرے نے غلط شناخت کی جس کے بعد چالان درست کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی