سماجی رابطوں کی ویب سائٹ خصوصا ٹویٹر پر پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری تو عام بات ہے اورتوقع بھی یہی کی جاتی ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان یا رہنما بس ایک دوسرے پر الزامات اور تنقید ہی کریں تاکہ سیاسی ماحول کی گرما گرمی برقرار رہے، ایسی میں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ یہی سیاسی رہنما جب نجی محفلوں میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو سیاسی میدان کے برعکس بہت خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کو اکثر منفی رنگ دیا جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے جہاں اس بار موضوع گفتگو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمل ولی خان خرم دستگیر سے گلے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن خرم دستگیر کسی بات پر اصرار کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
اس واقعہ کی ویڈیو کلپ ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے صارف قاضی محمد طاہرنے لکھا ہمارے پشتون روایات میں ہے کہ ایک دوسرے سے جب ملتے ہیں تو
لیکن یہاں ایسا کیوں ہوا؟خرم دستگیر ایمل ولی کو گلے ملانے کی قابل نہی سمجھتا یا ایمل ولی کو اشارے میں اپنی نظر میںاس کا مقام بتاتا ہےیا کوئ اور وجہ ہے؟لیکن جو انداز خرم دستگیر نے اپنایا ہے قابل مذمت ہےگلے ملاتے ہیں.
ہمارے پشتون روایات میں ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ جب ملتے ہیں تو گلے ملاتے ہیں
لیکن یہاں ایسا کیوں ہوا؟
خرم دستگیر ایمل ولی کو گلے ملانے کی قابل نہی سمجھتا یا ایمل ولی کو اشارے میں اپنی نظر میں اسکا مقام بتاتا ہےیا کوئ اور وجہ ہے؟لیکن جو انداز خرم دستگیر نے اپنایا ہے قابل مزمت ہے pic.twitter.com/S3VPEJha6Y
— Qazi Muhammad Tahir (@QTahirMsd) June 14, 2023
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا اور ان صحافیوں کو مخاطب کیا گیا جنہوں نے ایمل ولی خان سے اس واقعے کے حوالے سے سوال کیا تھا ، ٹویٹر اکاؤنٹ پر اسی محفل کی ایک اور ویڈیو ٹویٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمل ولی خان اور خرم دستگیر ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں۔ ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے اے این پی نے لکھا اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ترجمہ: اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو۔ ایمل ولی خان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ آپ جیسے انصحافیوں (پی ٹی آئی کے ورکرز) کو اس غیرضروری بات کا جواب دیں۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: “یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْۤا”
ترجمہ: اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو
ایمل ولی خان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ آپ جیسے انصحافیوں (پی ٹی آئی کے ورکرز) کو اس غیرضروری… https://t.co/jqQvtK1Qpl pic.twitter.com/kNW7kTUZH8— Awami National Party (@ANPMarkaz) June 15, 2023
ویڈیو پر مزید بحث آگے بڑھی تو کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو ویڈیو پر تنقید کرنے الے صارفین پر برس پڑے ، ایک صارف نے لکھا یہ پوری کلپ دیکھ لو ، ملاقات کے خاتمہ کے بعد جب ایمل ولی جانے لگے تو وزیر موصوف چھوڑنے کے لئے ان کے ساتھ نیچے جارہے تھے ، لیکن ایمل ولی ان سے دفتر میں رخصت لینے کی کوشش کررہے ہیں، اور خرم دستگیر کو کہہ رہے ہیں کہ آپ بس یہاں رک جائیں،
یہ پوری کلپ دیکھ لو ، ملاقات کے خاتمہ کے بعد جب ایمل ولی جانے لگے تو وزیر موصوف چھوڑنے کے لئے ان کے ساتھ نیچے جارہے تھے ، لیکن ایمل ولی ان سے دفتر میں رخصت لینے کی کوشش کررہے ہیں، اور خرم دستگیر کو کہہ رہے ہیں کہ آپ بس یہاں رک جائیں،
— Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai) June 15, 2023
اسی حوالے سےایک اور صارف نے لکھا ہم ہر چیز میں تفریق نفرت اور اختلاف ہی دھونڈتے۔ کوئ تبصرہ نہ بھی کرتے تو کیا نقصان ہوتا۔
ہم ہر چیز میں تفریق نفرت اور اختلاف ہی دھونڈتے۔ کوئ تبصرہ نہ بھی کرتے تو کیا نقصان ہوتا۔
— rummana azeem (@ansaazeem) June 14, 2023
گفتگو مزید آگے بڑھی تو کچھ صارفین نے مزاح کا سہارا لیتے ہوئے اس واقعے کو روٹین کا واقعہ کہا تو کچھ صارفین کا خیال تھا کہ یہ گلے ملنے کا ایک نیا سٹائل ہے۔ جہاں صارفین کا خیال تھا کہ نجی ملاقات پر تنقید نہیں ہونی چاہیے وہی کچھ صارفین ویڈیوکو غلط انداز میں شئیر کرنے پر صارفین کو تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آئے۔