معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ طلاق کے فیصلے پر قائم ہیں اور قانونی کارروائی طریقہ کار کے مطابق جاری ہے۔
چند روز قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے ہیں اور رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح ہو چکی ہے۔
View this post on Instagram
عون شیخ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کیوان اپنی اصل جگہ پر جائے جو اس کا حق ہے اور اسے اس کا جائز حق ملے۔ اگر کیوان کو اس کا حق مل گیا تو پھر دوسروں کے ناحق مفادات متاثر ہوں گے۔
تاہم رجب بٹ نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور ایمان فاطمہ کے درمیان پیش آنے والے معاملات کو اب صلح کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ طلاق کی قانونی کارروائی جاری ہے اور وہ اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
View this post on Instagram
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کیوان سلطان کی کفالت اور تمام مالی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے کیونکہ یہ ان کا فرض ہے تاہم انہوں نے ایمان فاطمہ اور عون شیخ سے اپیل کی کہ صلح سے متعلق غلط یا گمراہ کن دعوے کرنے سے گریز کریں۔
رجب بٹ کے تازہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر صلح نہیں ہوئی تو سوشل میڈیا پر ایسے اشارے کیوں دیے گئے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کو معاملہ عوامی سطح پر لانے کے بجائے نجی طور پر حل کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ اور ایمان کے درمیان صلح ہونے والی ہے؟ عون شیخ نے اہم اشارہ دے دیا
واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی کا معاملہ گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے جہاں دونوں فریقین کے بیانات اور دعوے مسلسل توجہ حاصل کر رہے ہیں۔













