وژن 2030: سعودی عرب میں روزگار، خواتین، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت گزشتہ ایک دہائی میں معاشی، سماجی اور ترقیاتی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق نجی شعبے میں سعودی شہریوں کی تعداد 17 لاکھ سے بڑھ کر 26 لاکھ ہو گئی، جبکہ بے روزگاری کی شرح 12.3 فیصد سے کم ہو کر 7.2 فیصد رہ گئی۔ خواتین کی لیبر فورس میں شرکت 35 فیصد تک پہنچ گئی اور درمیانی و اعلیٰ انتظامی عہدوں پر ان کا تناسب 43.9 فیصد ہو گیا۔

مزید پڑھیں:نیشنل پارکس کو سیاحتی مراکز بنانے کا منصوبہ، سعودی عرب نے 7 نئے سرمایہ کاری مواقع متعارف کرا دیے

رپورٹ کے مطابق گھروں کی ملکیت کی شرح 66.24 فیصد تک پہنچ گئی، اوسط عمر 79.7 سال ہو گئی، جبکہ 97.5 فیصد آبادی کو صحت کی سہولتیں میسر ہیں۔ کھیل، سیاحت اور تفریح کے شعبوں میں بھی نمایاں ترقی ہوئی، جہاں 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی، ای اسپورٹس ورلڈ کپ، نئے تھیم پارکس اور عالمی سیاحتی منصوبے مملکت کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی کمپنیوں کی سعودی عرب میں سرمایہ کاری، 12 ایم او یوز پر دستخط

سعودی حکام کے مطابق ویژن 2030 کا مقصد معیشت میں تنوع پیدا کرنے کے ساتھ شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا، روزگار کے مواقع بڑھانا اور مملکت کو عالمی سرمایہ کاری، سیاحت اور کھیلوں کا اہم مرکز بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی