مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں غیر معینہ مدت تک کرفیو کا نفاذ

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں کراچی جانے والی مسافر بس پر جان لیوا فائرنگ کے واقع کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے، بلوچستان حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ شب 9 بجے سے تا حکم ثانی کرفیو نافذ کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے معاون بابر یوسفزئی کے مطابق کرفیو کا اطلاق رات 9 بجے سے ہوگا اور یہ اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ سے لاپتا ڈی ایس پی نوشکی، یوسف ریکی کی لاش برآمد

کرفیو کے دوران شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر مکمل عمل کریں۔

’۔۔۔غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔‘

مزید پڑھیں: گوگل میپ کی مبینہ غلط رہنمائی، کراچی کا خاندان مستونگ میں حملے کا شکار

بابر یوسفزئی نے خبردار کیا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور محکمہ داخلہ نے یہ فیصلہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں