نور آئی ہسپتال کابل میں الخدمت فاؤنڈیشن کا مفت آئی کیمپ

جمعہ 16 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک افغان کوآپریشن فورم (پی اے سی ایف) اور الخدمت فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوش کے تحت نور آئی ہسپتال کابل (افغانستان) میں 7 جون سے 14 جون تک مفت آئی کیمپ لگایا گیا۔ افغان حکومت اور عوام نے طبی کیمپ کے لیے پی اےسی ایف اور الخدمت فاؤنڈیشن کو بیحد سراہا۔

مفت آئی کیمپ کے دوران متعدد مجموعی طور پر کل 253 آپریشنز کیے گئے جبکہ او پی ڈی میں بھی 4500 مریضوں کو چیک کیا گیا۔ 253 آپریشنز میں کورنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز، ٹیکٹونک گرافٹ سرجری، اوکیولو پلاسٹک سرجریز، وٹریو ریٹائنل سرجریز اور موتیا کی سرجریز شامل تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp