رجب بٹ اور سعدیہ بلوچ کے درمیان کیا تعلق ہے؟ یوٹیوبر نے حقیقت بتا دی

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے فٹنس انفلوئنسر سعدیہ بلوچ کے ساتھ جم ویڈیوز پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنے تعلق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان کسی قسم کا ذاتی تعلق نہیں بلکہ یہ صرف فٹنس سے متعلق ایک پیشہ ورانہ اشتراک (کولیبریشن) تھا۔

رجب بٹ جو حال ہی میں اہلیہ ایمان سے علیحدگی کے بعد ایک بار پھر خبروں میں آئے۔ اس دوران لاہور کے ایک جم میں سعدیہ بلوچ کے ساتھ ان کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadia baloch (@realsadiabaloch)

اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ انہوں نے سعدیہ بلوچ کو کراچی سے صرف فٹنس سے متعلق آگاہی کے لیے مدعو کیا تھا کیونکہ وہ ان کی ورزش سے متعلق ویڈیوز پہلے بھی دیکھتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق انہیں سوشل میڈیا پر خواتین کی جانب سے فٹنس کے حوالے سے متعدد سوالات موصول ہوتے ہیں اسی لیے یہ اشتراک کیا گیا تاکہ خواتین کو ورزش کے درست طریقے سکھائے جا سکیں۔

رجب بٹ نے مزید کہا کہ وہ اللہ اور اپنے بیٹے کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ اس تعاون سے قبل وہ سعدیہ بلوچ کو ذاتی طور پر نہیں جانتے تھے۔ ان کے بقول سعدیہ بلوچ نے بطور فٹنس انفلوئنسر ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

انہوں نے اس معاملے کو محض ایک پیشہ ورانہ تعاون قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا اور بعض شوبز صفحات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ معمولی معاملات کو غیر ضروری تنازع بنا دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp