ٹیسٹ سیریز: دورہ سری لنکا کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان ہو گیا

ہفتہ 17 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے خلاف 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی اور 2 نئے کھلاڑی محمد ہریرہ اور عامر جمال کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں 16 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں کپتان بابر اعظم، سمیت محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل اور شان مسعود شامل ہیں۔

بابر اعظم کی کپتانی میں 2 وکٹ کیپر محمد رضوان اور سرفراز احمد ٹیم میں کھیلیں گے۔

اوپنرز میں امام الحق، شان مسعود اور عبداللہ شفیق ، مڈل آرڈر میں سلمان علی آغا اور سعود شکیل کو لیا گیا ہے۔

محمد نوازاور ابراراحمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ  فاسٹ باؤلرز میں سلیکشن کمیٹی کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور نسیم شاہ کو لیا گیا ہے۔

2میچز کی سیریز 16 جولائی سے شروع ہوگی اور 28 جولائی تک کھیلی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp