سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو کرپشن الزامات پر نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔ معطلی کا نوٹیفکیشن کرپشن مقدمات میں ملوث ہونے پر جاری کیا گیا ہے۔ معطلی کے احکامات اسپیکر پنجاب اسمبلی نے دیے ہیں۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے ساتھ ساتھ ڈی جی پارلیمانی افیئرز رائے ممتاز حسین بھی ملازمت سے معطل کر دیے گئے ہیں۔ محمد خان بھٹی سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے دست راست اور پرنسپل سیکریٹری بھی رہے ہیں، انہیں ترقیاتی سکیموں میں کِک بیکس کی وصولی کے الزامات سمیت دیگر مقدمات میں حراست میں بھی رکھا گیا تھا۔
صحافی حسن ایوب خان نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ’چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے گھر پر جا کر ان کے ساتھ ملاقاتیں کرنے والے پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کی معطلی کا نوٹیفیکیشن سپیکر پنجاب اسمبلی کے احکامات سے جاری ہوا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے گھر پر جا کر انکے ساتھ ملاقاتیں کرنے والے پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کی معطلی کا نوٹیفیکیشن سپیکر پنجاب اسمبلی کے احکامات سے جاری ہوا ہے ۔ pic.twitter.com/Rz5QlghrUl
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) June 17, 2023