پاکستان اور امریکا نے انسدادِ دہشتگردی مذاکرات کے چوتھے دور میں علاقائی اور عالمی دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر مشترکہ کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق مذاکرات 4 اگست 2026 کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوئے، امریکی وفد کی قیادت انسدادِ دہشتگردی کے امریکی کوآرڈینیٹر سفیر گریگوری لوگیرفو جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ کے خصوصی سیکریٹری سفیر نبیل منیر نے کی۔
Washington; US and Pakistan agreed to continue cooperation against Terrorism and terror out fits ISKP, Al Qaida , BLA , TTP.
Both sides issued a Joint Statement on the Fourth Round of Pakistan-U.S. Counterterrorism Dialogue https://t.co/ZuDIV0xiH4— Fakhar Ur Rehman (@Fakharrehman01) August 5, 2026
اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے پاکستان امریکا انسدادِ دہشتگردی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
وفود نے موجودہ خطرات، باہمی تعاون کے فروغ، سرحدی سلامتی کو مزید مؤثر بنانے اور دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

پاکستان اور امریکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایسے تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے جو دونوں ممالک کے شہریوں کی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ ان میں داعش خراسان، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی، بلوچستان لبریشن آرمی یعنی بی ایل اے اور اس سے منسلک تنظیمیں شامل ہیں۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں حکومتیں انسدادِ دہشتگردی کے شعبے میں اپنے تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور خطے میں دیرپا امن، خوشحالی اور استحکام کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔














