اسحاق ڈار عمان پہنچ گئے، فلسطین کی صورتحال پر اہم وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے، جہاں وہ ہاشمی مملکتِ اردن کی میزبانی میں منعقد ہونے والے یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمان پہنچنے پر اردن کی وزارتِ خارجہ و تارکینِ وطن کے انسانی حقوق ڈائریکٹوریٹ کی ڈائریکٹر سجا المجالی، اردن میں پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار آج مصروف سفارتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جن میں یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، عباس عراقچی کو دورہ پاکستان کی دعوت

ان ملاقاتوں کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی موجودہ صورتحال، خطے کی تازہ پیش رفت اور پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر