استحکام پاکستان پارٹی میں کھڑکی توڑ رش؟ فردوس عاشق نے بڑی بات کہہ دی

اتوار 18 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کوئی بھی جماعت اکیلے مسائل حل نہیں کر سکتی۔ تمام جماعتوں کو مل کر ایک سیاسی حل نکالنا چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر ملک کے معاشی مسائل کا حل تلاش کریں۔ ہماری جماعت میں آنے والے لوگوں کا سلسلہ رُکا نہیں ہے۔ آئندہ ہفتے کھڑکی توڑ رش نظر آئے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ پہلے ہی 13 جماعتیں موجود ہیں ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی آئین و قانون کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی الیکٹیبل اپنے کارکنوں کی مشاورت کے بغیر قدم نہیں اٹھاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملکی مفادات کا تحفظ کرے گی۔ ہم نفرتوں کا خاتمہ کرنے کے لیے آئے ہیں۔ شدت پسندی کو ختم کرنے کے لیے کام کریں گے۔

سیکریٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ہم سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ چند روز میں اپنا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے۔

فردوس عاشق نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 160 کی اسپیڈ سے گاڑی چلانے والے سیاسی وینٹی لیٹر پر چلے گئے ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ سیاست میں ہر بال پر ہی چھکا مارا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp