جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

بدھ 12 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جشنِ آزادی میں صرف 2 روز باقی رہ گئے ہیں اور راولپنڈی کے راجا بازار میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ بازار میں سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر سجاوٹی اشیا کے اسٹال سج گئے ہیں، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے۔ یومِ آزادی کے قریب آتے ہی بازار کی رونقیں بھی بڑھ گئی ہیں اور شہری اپنے گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو قومی پرچم اور دیگر سجاوٹی اشیا سے سجانے کے لیے خریداری کررہے ہیں۔

دکانداروں کے مطابق ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی جشنِ آزادی سے متعلق اشیا کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ راجا بازار کی رونقوں میں سبز اور سفید رنگ نمایاں ہیں، جبکہ بچوں سمیت شہری یوم آزادی کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ مزید جانیے زنیرہ رفیع کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

مریم نواز اور امریکی سفیر کی اہم ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے