ذی الحج کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

پیر 19 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے لہٰذا منگل کو یکم ذی الحج ہو گی جب کہ عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون 2023 کو ہو گی۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس پیر کو مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد اعلان کیا گیا کہ یکم ذی الحج منگل 20 جون کو ہو گی اور عید الاضحیٰ 29 جون 2023 جمعرات کو ہو گی۔

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے ذونل دفاتر کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے۔ الحمد اللہ پاکستان کے اکثر اور بیشتر مقامات پر مطلع  صاف رہا ہے جب کہ  کچھ مقامات پر آبر آلود بھی رہا۔ سب سے پہلے لاہور سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی اس کے بعد بہاولپور، اسلام آباد، گوٹکی، خیرپور سے بھی چاند کے نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ یکم ذی الحج 20 جون منگل کو ہو گی۔ جب کہ عید الاضحیٰ 29 جون 2023 جمعرات کو منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی

واضح رہے کہ  اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی یہ پیش گوئی کی تھی کہ پیر کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں 18 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آ گیا تھا اور وہاں پرعید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp