پاکستان اور چین کے درمیان چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے منصوبے پر دستخط

منگل 20 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین کے درمیان چشمہ 5 نیوکلیر پاور پلانٹ کی تعمیر کا منصوبہ طے پا گیا ہے اور دونوں ممالک نے اس ضمن میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

 چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے نمائندوں اور پاکستان اٹامک انرجی کے حکام سمیت وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال اور خرم دستگیر نے بھی شرکت کی۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج دو برادر چین اور پاکستان کے درمیان 1200 میگاواٹ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہو رہے ہیں، یہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کا ایک اور سنگ میل ہے۔ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی نیوکلیئر پاور پروجیکٹ K3 کے بعد چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح حکومتی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر چین 4.8 بلین ڈالر خرچ کر رہا ہے، جس سے پیغام ملتا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان پر اعتماد ہے۔

’اس سے ظاہر ہوتا ہے چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری ، شہد سے میٹھی اور لوہے سے زیادہ مضبوط ہے۔ ‘

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو اس وقت معاشی چیلینجز کا سامنا ہے، مشکل حالات کے باوجود پاکستان معاشی بحالی کے لیے پُر عزم ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور حکومت آئی ایم ایف سے نویں جائزے کو حتمی شکل دینے کے لیے کوشاں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دو مہینے قبل ہی آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو پورا کر لیا تھا تاہم اس کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کے باعث پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

’چین نے آگے بڑھ کر ہماری پھر مدد کی ہے۔ یہ دوستی ہے۔ دوست وہ ہے جو مصیبت میں کام آئے۔ چین کے ساتھ ساتھ دوسرے برادر ملک جیسا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر نے بھی پاکستان کی مدد کی اور اب بھی کر رہے ہیں۔‘

وزیر اعظم نے موجودہ مشکل صورت حال میں چین کے شاندار کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اس اہم معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے وہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے دن رات کام کیا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق میاں نواز شریف کے آخری دور حکومت میں اصولی طور پر چشمہ 5 منصوبہ کا حتمی فیصلہ تمام شرائط پر اتفاق کے ساتھ ہو گیا تھا۔ ’میاں نواز شریف نے 1990 میں پہلی مرتبہ چین کے ساتھ نیوکلیئر انرجی کا معاہدہ کیا تھا، یہ منصوبہ بھی اس کا تسلسل ہے۔‘

’پچھلی حکومت نے اس منصوبے کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا جس کی وجہ سے اس منصوبے کی لاگت بڑھ گئی ہے، اس کے باوجودہ چین کی کمپنی نے معاہدے میں 30 ارب کی چھوٹ دی ہے۔ آج اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے۔ ‘

وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق فوج کی نئی قیادت نے بھی اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا ہے جو سیاسی اور عسکری قیادت کے ایک پیج پر ہونے کا حسین امتزاج ہے۔ ’میں سمجھتا ہوں کہ یہ منصوبہ بڑی تیزی سے آگے بڑھے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟