بلاول بھٹو کا نبیل گبول سے ہاتھ ملانے سے گریز یا معاملہ کچھ اور؟

منگل 20 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز میئر کراچی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نبیل گبول سے مبینہ طور پر ناخوشگوار ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ سندھ کے وزیر محنت سعید غنی کو وضاحت کرنا پڑ گئی۔

سعید غنی نے وائرل ویڈیو کو نا مکمل وڈیو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ان کے سامنے  ہوا۔ ’بلاول نے نبیل گبول سے کچھ دیر بات کی۔ اسی دوران سلمان مراد آ گئے ۔جس پر بلاول بھٹو نے ہلکے پھلکے  انداز میں کہا ساری بات یہیں کرلوگے۔‘

سعید غنی کے مطابق بلاول بھٹو کی بات پر نبیل گبول کوپیچھے ہٹنا پڑا۔ مکمل ویڈیو میں بھی نبیل گبول نہ صرف بلاول بھٹو سے ملے بلکہ دونوں نے کچھ دیر بات چیت بھی کی۔

 

تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق نبیل گبول گزشتہ روز بلاول بھٹو سے اپنی متنازعہ ملاقات میں کراچی کے علاقے لیاری کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنا چاہتے تھے، جس پر بلاول نے انہیں وزیر اعلٰی سندھ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ نبیل گبول لیاری کے مسائل کے ضمن میں حکومت سندھ سے بھی شاکی تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نبیل گبول کے متنازعہ بیانات زیادہ پسند نہیں کرتے اور پیپلز پارٹی کراچی کی قیادت پر ان کی تنقید اور بے جا بیانات بھی ایک وجہ ہے، جس سے مذکورہ ویڈیو میں یہ تاثر ملتا ہے کہ بلاول بھٹو بظاہر نبیل گبول کی سنگت سے خوش نہیں ہیں۔

دوسری جانب نبیل گبول اپنے متنازع بیانات کے باعث پچھلے دنوں تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں  ریپ اور جنسی استحصال سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ انگریزی کی ایک مشہور کہاوت ہے کہ اگر متاثرہ خاتون کو پتا ہے کہ اس کا ریپ ہونے والا ہے، بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے تو پھر اس صورت میں متاثرہ خاتون کو بھی اس صورتحال سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔‘

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو زرداری، مصنفہ فاطمہ بھٹو، انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل نگہت داد سمیت بیشتر سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے نبیل گبول کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’گھناؤنا اور قابل نفرت‘ قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: کنگ فیصل اسپتال نے کڈنی پیئرڈ ڈونیشن ٹرانسپلانٹس میں عالمی اعزاز حاصل کر لیا

5جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا نیا میدان پاکستان کے لیے کون سے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت