کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ہفتہ 22 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں ایک گوردوارے پر حملے کے نتیجے میں مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے حملے میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق واقعہ ایڈمنٹن کے ایک گوردوارے میں پیش آیا جہاں حملہ آور نے پہلے ایک مذہبی پیشوا کو نشانہ بنایا اور اس کے بعد ایک بزرگ رضاکار پر حملہ کیا۔ دونوں زخمیوں کی عمریں 75 اور 51 سال بتائی گئی ہیں اور پولیس کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ہیٹ کرائمز یونٹ بھی تفتیش میں شامل ہے۔ حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ حملے کے پس پردہ مذہبی یا نفرت پر مبنی محرکات کارفرما تھے یا نہیں۔

گوردوارہ انتظامیہ کے مطابق حملے کے بعد وہاں موجود افراد میں تشویش پھیل گئی، تاہم پولیس کی فوری کارروائی کے نتیجے میں مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کا قتل، بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے شواہد بے نقاب

کینیڈا میں سکھ برادری کے مذہبی مراکز کے تحفظ کا معاملہ اس سے قبل بھی توجہ کا مرکز بنتا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی حملے کی نوعیت اور محرکات کے بارے میں حتمی رائے قائم کی جاسکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلاک چین اور اسٹیبل کوائنز پاکستان کے بڑے مالیاتی مسائل حل کرسکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی میڈیا سے گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘