وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے اداروں میں 2 جبکہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والوں کو 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت نے عید کے پُر مسرت موقع پر چھٹیاں برباد کرنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ مسلم دنیا نے عید کے موقع پر پورے ہفتے کی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ ہماری حکومت نے عید کے دن سے چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے حکومت کو تنیقد کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ لوگ قربانی کے جانور کب خریدیں گے اور جو لوگ عید پر اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرتے ہیں کیا وہ عید کے دن سفر کریں گے؟
While the entire Muslim world has given the whole week off for Eid, our government decided that holidays will start from the Eid day!
So anyone who needs to travel will be travelling on eid day?
When will people buy animals for qurbani? Wo bhi eid walay din? 🤦🏻♀️#EidUlAdha2023— Nidaa Shahid (@nidaashahid) June 20, 2023
حسن نامی صارف نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت بدھ کی چھٹی کھا گئی ہے اور عید پر صرف 4 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔
Just 4 holidays for Eid. Wednesday ki chutti kha gae hai Imported govt.
— Hassan 🇵🇰 (@hasansays_) June 20, 2023
عید کی چھٹیوں کا انتظار کرتے ہوئے صحافی عمر برنی نے حکومت کی جانب سے کم چھٹیوں کے اعلان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جس عید پر ہم نے ڈیوٹی دی اس پر پانچ چھٹیاں اور عید الاضحیٰ پر جب ہماری چھٹی کی باری آئی تو صرف 2 چھٹیاں۔
یہ کیا بات ہوئی، جس عید پر ہم نے ڈیوٹی دی اس پر پانچ چھٹیاں، اور اب اس عید پر ہماری چھٹی کی باری آئی تو صرف دو چھٹیاں۔۔۔ 😖
— Umer Burney (@umer_burney) June 20, 2023
جہاں بعض صارفین نے حکومت کو تنیقد کا نشانہ بنایا وہیں چند صارفین نے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ جمیل خان نامی صارف کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے جاتے ہیں ان کو گھر واپس جاتے ہوئے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیے حکومت کو چاہیے کہ اس فیصلے پرا یک بار پھر غور کیا جائے۔
@CMShehbaz These are very less holidays, the people who live in villages, they will face a lot of problem when they go back to home from big cities. Kindly re visit this decision. @RanaSanaullahPK https://t.co/v80Tc5TCrH
— Jamil Khan 🇵🇰🇵🇸 (@JamilKh15378681) June 20, 2023
یاد رہے اس سے قبل سوشل میڈیا پر عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا ایک جعلی نوٹیفیکیشن بھی گردش کرتا رہا جس کے مطابق 27 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔