پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو کام سے روکا جائے، سابق کپتان عامر سہیل

منگل 20 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کو کام کرنے سے روکنے کے لیے وزارت بین الصوبائی رابطہ سمیت پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر کو قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی کی مدت ختم ہوچکی ہے لہذا کمیٹی جو بھی اقدام اٹھائے گی وہ غیر قانونی ہوگا۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپننگ بلے باز عامر سہیل نے اپنے قانونی نوٹس میں  کہا ہے کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی غیر فعال ہوگئی ہے۔ ’دو مہینے کا وقت ملا تھا اور وہ وقت 19 جولائی کو ختم ہوگیا ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی جو بھی اقدام اٹھائے گی وہ غیر قانونی ہوگا۔‘

وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، سیکریٹری اور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر کے نام اپنے قانونی نوٹس میں، عامر سہیل نے مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ کو کام کرنے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

’بطور سابق ٹیسٹ کرکٹر، پاکستان اور بیرون ملک کرکٹ کے بہتری اور فلاح میرا مقصد ہے۔ پی سی بی کے امور قانون کے مطابق چلائے جانے چاہئیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp