تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں متوقع، صائم ایوب سمیت 6 کھلاڑیوں کی طلبی کا امکان

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، نوجوان اوپنر صائم ایوب سمیت 6 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب، عبداللہ فضل، آل راؤنڈر عرفات منہاس، وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر، فاسٹ بولر محمد عمران جونیئر اور رضا اللہ کو انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے پاکستان اسکواڈ میں شامل کیے جانے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان کو لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں پاکستان کو 389 رنز کا ہدف دیا، تاہم پاکستانی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی دونوں ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہنے کے بعد پاکستان اسکواڈ میں مزید تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

محمد رضوان نے لیڈز اور لارڈز میں کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچز میں شرکت کی، تاہم ان کی کارکردگی پر تنقید کی گئی۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں 12 اور 41 جبکہ لارڈز ٹیسٹ میں 7 اور ایک رن بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2026 کا شیڈول جاری

رضوان گزشتہ 4 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر صرف 94 رنز بناسکے ہیں۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انہوں نے 18، 12 اور 11 رنز بنائے تھے۔

دوسری جانب امام الحق بائیں پنڈلی میں کھچاؤ کے باعث لارڈز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ نہیں کرسکے، حالانکہ انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 9 سے 13 ستمبر تک ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کی نظریں سیریز میں وائٹ واش سے بچنے پر ہوں گی۔

برمنگھم: انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، نوجوان اوپنر صائم ایوب سمیت 6 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب، عبداللہ فضل، آل راؤنڈر عرفات منہاس، وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر، فاسٹ بولر محمد عمران جونیئر اور رضا اللہ کو انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے پاکستان اسکواڈ میں شامل کیے جانے کی توقع ہے۔

پاکستان کو لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز سے 90 رنز سے شکست کھا گیا، 211 کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں پاکستان کو 389 رنز کا ہدف دیا، تاہم پاکستانی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی دونوں ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہنے کے بعد پاکستان اسکواڈ میں مزید تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

محمد رضوان نے لیڈز اور لارڈز میں کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچز میں شرکت کی، تاہم ان کی کارکردگی پر تنقید کی گئی۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں 12 اور 41 جبکہ لارڈز ٹیسٹ میں 7 اور ایک رن بنایا۔

رضوان گزشتہ 4 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر صرف 94 رنز بناسکے ہیں۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انہوں نے 18، 12 اور 11 رنز بنائے تھے۔

دوسری جانب امام الحق بائیں پنڈلی میں کھچاؤ کے باعث لارڈز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ نہیں کرسکے، حالانکہ انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 9 سے 13 ستمبر تک ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کی نظریں سیریز میں وائٹ واش سے بچنے پر ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور پولیس انٹرپول کے ذریعے بحرین سے واپس لائے گئے ملزم کی حفاظت نہ کرسکی، پشاور پہنچتے ہی حملے میں ہلاک، ممتازے کون تھا؟

اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

محبوبہ کو بھیجا گیا پرانا میسج والدہ کو مل گیا: گوگل نجی گفتگو نئے پیغامات کے ساتھ بھیجنے لگا، صارفین شرمندہ

سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم سفارتی فتح ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

ویڈیو

آبنائے ہرمز کے اعصابی مرکز لارک جزیرے پر امریکی حملہ، محدود کارروائی یا نئی جنگ کا آغاز؟

سرکاری و نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پمز آتشزدگی: 1122 پر کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑی 6 منٹ میں اسپتال کیسے پہنچی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!

قبض، گٹر اور انقلاب