100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی بیوروکریسی کو ہدایت

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے بیوروکریسی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کردیں۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت سیکریٹریز حکومت کا اجلاس وزیراعظم سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں چیف سیکریٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنرل ظہیر الدین قریشی، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار محمد ظفر، پرنسپل سیکریٹری سردار عدنان خورشید سمیت مختلف محکمہ جات کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح سسٹم میں اصلاحات لاکر عام آدمی کے لیے آسانیاں اور نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درپیش چیلنجز کو بیوروکریسی کے تعاون سے حل کریں گے، ہماری کارکردگی گراؤنڈ پر نظر آئے گی۔ بیوروکریسی کے کندھوں پر اہم ذمہ داریاں ہیں اور ہم ٹیم ورک کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کے لیے کام کرنے آئے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے یوتھ انگیجمنٹ پروگرام لائیں گے، جبکہ ریاست میں بے روزگاری ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل سیکٹر کے اندر ڈیمانڈ بیس سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کریں گے تاکہ نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ عام آدمی کو سفری سہولیات اور صحت کی سہولیات میں ریلیف دیں گے۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے بیوروکریسی کو ہدایت کی کہ وہ 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کردیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کا ایجنڈا عام آدمی کا ایجنڈا ہے، عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم آزاد کشمیر کی عوام کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کی بہتری کے لیے آئے ہیں۔

افتخار گیلانی نے کہا کہ 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے سے ہماری جماعت کی مرکزی قیادت کی کشمیر سے سنجیدگی کا اندازہ ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہ فریقی ایک روزہ سیریز: سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح، کونسے ریکارڈ ٹوٹے؟

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟