پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ، 3 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول 2 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ پیٹرول 346 روپے 16 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں پیدا شدہ صورت حال کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp