سیرتِ نبویؐ پر عمل کی ضرورت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

جمعرات 3 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا محمد تارڑ نے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمدؐ کی سیرتِ طیبہ تمام انسانیت کے لیے رہنمائی اور رحمت کا سرچشمہ ہے، آج ہمیں آپؐ کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

اسلام آباد میں سیرت النبیؐ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا محمد تارڑ نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبیؐ کی شان اور مقام کو بیان فرمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ وجۂ تخلیقِ کائنات، رحمت اللعالمین اور خاتم النبیین ہیں، اور آپؐ کو تمام انسانوں اور تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت معاشی شراکت داری اور کیش لیس معیشت پر یقین رکھتی ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر نے کہا کہ قرآن مجید بھی نبی کریمؐ کو عطا کیے گئے عظیم معجزات میں سے ایک ہے اور آپؐ کی تعلیمات انسانیت کے لیے رہنمائی کا مستقل ذریعہ ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ نبی کریمؐ کی شخصیت اور تعلیمات سے غیر مسلم بھی متاثر ہوئے اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اہلِ قلم نے آپؐ کی شان میں تحریریں اور اشعار لکھے۔ انہوں نے برصغیر کے ایک سکھ شاعر کے اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عشقِ رسولؐ کسی ایک مذہب یا گروہ تک محدود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں معاشرے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیرتِ طیبہ سے رہنمائی لینا انتہائی ضروری ہے اور ہمیں نبی کریمؐ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا