پاکستان اور جاپان میں سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کے لیے گرانٹ معاہدہ

پیر 7 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور جاپان کے درمیان سندھ میں سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کے لیے گرانٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق جاپان سندھ میں سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کے لیے 2.58 ارب جاپانی ین، قریباً 16.4 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا۔ منصوبے کا مقصد سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے خطرے سے دوچار آبادیوں کی صلاحیت بڑھانا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

منصوبے کے تحت لاڑکانہ میں دریائے سندھ کے دائیں کنارے واقع اولڈ آباد بند کو بہتر اور مضبوط بنایا جائے گا۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق ایکسچینج آف نوٹس اور ریکارڈ آف ڈسکشن پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے دستخط کیے، جبکہ گرانٹ معاہدے پر ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور سبینہ قریشی اور جائیکا کے سینئر نمائندے سوگاوارا تاکایوکی نے دستخط کیے۔

اس موقع پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کہا کہ جاپان پاکستان کا دیرینہ اور قابلِ قدر ترقیاتی شراکت دار ہے، پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاپان کے پائیدار عزم اور فراخدلانہ ترقیاتی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور جاپان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، 27 جون کو ٹوکیو میں بیٹھک ہو گی

جاپانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں