کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی، مخالفین نے انگلیاں دانتوں تلے دبالیں

بدھ 21 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال کے بین الاقوامی شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 200 میچ مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں۔ 38 سالہ پرتگالی فٹ بالر نے یہ اعزاز آئس لینڈ کے خلاف میچ میں شرکت کر کے اور گول کرکے حاصل کیا بلکہ اپنا دوسو واں میچ یاد گار بھی بنالیا.
اس طرح اسٹار فٹبالر کے انٹرنیشنل کیریئر کے 123 گول مکمل ہوگئے ہیں۔ یورو کو الیفائنگ چیمپئن شپ میں پرتگال نے آئس لینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے شکست دی۔

اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو کیریئر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کا بھی اعزاز حاصل تھا۔ واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اگست 2003 میں 18 سال کی عمر میں بین الاقوامی سطح پر اپنے فٹ بال کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ کرسٹیانو رونالڈو 2023 میں سعودی عرب کے کلب النصر کا حصہ بن کر سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

امریکی جریدے فوربز نے 2023 میں سب سے زیادہ کمانے والے 10 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میچ سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے کہا تھا کہ اپنے ملک کی طرف سے کھیلتے ہوئے یہ اعزاز پانا بہت قابل فخر ہوگا۔

یورو 2016 کی فاتح پرتگال یورو 2024 کے کوالیفائرز کے اپنے گروپ جے میں تاحال سر فہرست ہے۔ سب سے زیادہ فٹ بال میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں مڈفیلڈر جو او موٹینہو 146 میچوں کے ساتھ پرتگال کے دوسرے کھلاڑی ہیں جبکہ دفاعی کھلاڑی پیپے 133 میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ بلاشبہ دوسو فٹ بال میچز کھیلنا آسان نہیں ہے اور میں یہ اعزاز پانے پر بہت خوش ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp