ترکیہ اور شام میں زلزلہ، جانی و مالی نقصان پر وزیر اعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

پیر 6 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جان و مالی نقصانات پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے باعث 100 سے زائد افراد جاں بحق اور  سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان  ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آزمائیش کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ اور اس کے عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے لہٰذا پاکستان بھی اپنے دوست ملک کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

وزیراعظم نے  ترکیہ میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شام میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام شام کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے اور یہ کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا