کینیڈا کے شہر ’سرے‘ میں بھارتی نژاد مالک مکان ’راج تیوَانا‘ اور ان کے کرایہ دار کے درمیان جاری تنازع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہیں، جن میں تلخ کلامی، مبینہ بدسلوکی، گھر میں داخل ہونے اور ہاتھا پائی کے مختلف مناظر دکھائی دیتے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب راج تیوَانا نے اپنے کرایہ دار کو دوست کے ساتھ جائیداد میں باربی کیو کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ خاتون کا مؤقف تھا کہ اس عمل سے ان کی جائیداد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جبکہ کرایہ دار نے کہا کہ وہ کرایہ ادا کرتا ہے اور اپنے دوست کے ساتھ کھانا تیار کرسکتا ہے۔
A Surrey tenant's videos of his feud with his landlady are going viral, and it just keeps getting worse 😭
The videos show ongoing arguments and yelling, her entering his suite, throwing rocks at him and his car was allegedly left covered in scratches.
In one of the latest… pic.twitter.com/1NZyQMLX4A
— 604RAW (@604RAW) September 11, 2026
بعد ازاں کرایہ دار نے انسٹاگرام پر ’ٹیوانا فارم سروائیور‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنا کر متعدد ویڈیوز شیئر کیں۔ اس کا دعویٰ ہے کہ تنازع باربی کیو کے معاملے تک محدود نہیں رہا بلکہ راج تیوَانا نے مبینہ طور پر اس کے یونٹ میں داخل ہوکر تالا تبدیل کیا، بجلی بند کی اور ایک موقع پر اس پر پتھر بھی پھینکے۔
ایک ویڈیو میں خاتون کو کرایہ دار کے رہائشی یونٹ میں داخل ہوتے اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوتی دکھائی دیتی ہے، جبکہ ایک اور ویڈیو میں کرایہ دار نے دعویٰ کیا کہ اس کے گھر کا دروازہ نکال دیا گیا، جس سے وہ اپنی رہائش اور سامان کو محفوظ نہیں رکھ سکتا تھا۔
تازہ ترین ویڈیو میں پولیس اہلکار راج تیوَانا کو ہتھکڑی لگا کر لے جاتے دکھائی دیتے ہیں۔ خاتون کو یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو فون کرنا چاہتی ہیں۔
تاہم پولیس کی جانب سے تاحال واقعے، گرفتاری کی وجہ یا ممکنہ الزامات کے بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔














