برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے والد الزائمر کی بیماری میں مبتلا تھے۔
والد کے انتقال کے باعث برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے آج اور کل کی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔
اینڈی برنہم نے کہاکہ بیماری کی وجہ سے ان کے والد یہ جان نہیں سکے کہ ان کا بیٹا برطانیہ کا وزیراعظم بن گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اینڈی برنہم کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے دلی تعزیت کی ہے۔
My heartfelt condolences to Prime Minister Andy Burnham on the passing of his father. Our thoughts are with Prime Minister @andyburnham and his family at this difficult time as they bear this irreparable loss.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 14, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اس مشکل وقت میں ان کی ہمدردیاں اینڈی برنہم اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، جو اس ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کررہے ہیں۔














