گرمی کے ستائے پاکستانیوں کی مشکل دور ہونے کو ہے

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25سے30جون تک بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشیں شروع ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔ اس کے علاوہ 25 جون سے مغربی ہواؤں کا ایک  سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24جون کی رات سے 30 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ بعض مقامات پرتیزموسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

رپورٹ کے مطابق26 سے 29 جون کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ژوب، زیارت، موسی خیل، ڈی آئی خان، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن ،اوکاڑہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر تیزاور موسلا دھار بارش کی توقع ہے ۔ ادھر سکھر اور جیکب آباد میں 27 اور 28 جون میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پری مون سون کے دوران سیاحوں، کسانوں کے لیے ہدایات

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے ممکنہ اثرات سے بھی آگاہ کیا ہے جس کے مطابق اس دوران مسافروں اور سیاحوں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے زرعی معاملات ترتیب دیں جب کہ آندھی جھکڑ گرج چمک اور شدید بارشوں کے باعث کمزور انفراسٹر کچر جیسے کے بجلی کے کھیے، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس دوران عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے

محکمہ موسمیات نے اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ  گرمی کی موجودہ لہر میں کمی کا بھی امکان ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث 26 اور 27 جون کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور ، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے

موسلادھار بارش سے 27 جون کو ڈی جی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا اندیشہ رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ