100 روپے سبسڈی کا اعلان، پمپ مالکان نے ہاتھ کھڑے کردیے

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پر حکومتی 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کے پیکیج سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے انہیں تاحال کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے کہا کہ پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی کے پیکیج کے بارے میں ہمیں کچھ معلوم نہیں، حکومت کی جانب سے سبسڈی دیے جانے کے بعد اب کسٹمر اور پیٹرول پمپ مالکان آپس میں لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سبسڈی: موٹر سائیکل سواروں کے لیے محکمہ ایکسائز نے 24 گھنٹے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کردی

ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سبسڈی کا اعلان تو کردیا ہے لیکن اس کے طریقہ کار سے متعلق پمپ مالکان کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نعمان بٹ نے بھی کہا کہ حکومت نے سبسڈی کا اعلان کردیا ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ پیٹرول پمپ مالکان کو سبسڈی کی رقم کس طریقے سے واپس ملے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے موٹرسائیکلوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز اسلام آباد سے ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا