ملک کے بڑے شہروں کے لیے عید اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے عید الاضحٰی کے موقع پرملک کے بڑے شہروں کے لیے عید اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عید اسپیشل ٹرین کراچی تا لاہور اور کوئٹہ تا پشاور چلائی جائے گی۔ عید اسپیشل ٹرین چلانے کا مقصد عوام الناس کو سہولت پہنچانا ہے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی تا لاہور عید اسپیشل ٹرین  27 جون 2023 کو کراچی کینٹ سے رات 08:30 پر چلے گی۔

 یہ اسپیشل ٹرین مختلف مقامات جن میں کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک ، سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، سانگلہ ہل، قلعہ شیخوپورہ  سے گزرتی ہوئی اگلی شام 05:45 پر لاہور پہنچے گی۔

ان تمام مقامات پر ٹرین رکے گی اور مسافر ان مقامات سے ٹرین پر سوار ہو سکتے ہیں۔ ادھر محکمہ ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے پشاور تک بھی عبد اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق عید اسپیشل ٹرین 26 جون کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلائی جائے گی۔ مسافروں کی سہولت کے لیے چلائی جانے والی یہ عید اسپیشل ٹرین 9 اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp