پاکستانی اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض  میں جاری ایونٹ کے فائنل میں اویس منیر نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نینسن وان کو شکست دی۔

ہانگ کانگ کے نینسن وان کے خلاف اویس منیر نے 6-3 سے کامیابی حاصل کی، مقابلہ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد اویس منیر  نے مسلسل 3 فریمز باآسانی جیتے۔

آٹھویں فریم میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نے کم بیک کیا اور  اویس پوٹنگ نہ کرسکے، نویں فریم میں اویس نے بہترین کنٹرول اور پوٹنگ کا مظاہرہ کرکے فتح سمیٹی۔

اویس منیر نے 0-65، 35-26، 27-36، 38-20، 0-65، 13-46، 8-60، 34-0، 27-40 کے اسکور سے میچ جیتا۔

اس سے قبل پاکستانی کیوئسٹ حسنین اختر نے سعودی عرب میں جاری ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں ہم وطن کیوئسٹ اور دفاعی چیمپئن احسن رمضان کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ