9مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث کتنے ملزمان پنجاب سے گرفتار کیے گئے؟

جمعہ 23 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا؟ پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اس ضمن میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

 فوج کی حراست میں ملزمان سمیت گرفتار کیے گئے بچوں، صحافیوں اور وکلاء کی معلومات اس رپورٹ میں شامل نہیں تاہم 9 مئی کے واقعات میں گرفتار خواتین کی تفصیل سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کا حصہ ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سیکشن تھری ایم پی او کے تحت پنجاب سے 2258 افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے، 9 مئی کے واقعات میں براہ راست ملوث افراد کی تعداد 3050 ہے، گرفتاری کے بعد 21 افراد کو جیل بھیجا گیا۔

9 مئی واقعات، انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات

انسداد دہشتگردی عدالت میں 51 مقدمات درج کیے گئے، ان مقدمات میں 1ہزار 888 افراد کو گرفتار کیا گیا، 108 افراد کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا جبکہ 1247افراد کا جوڈیشل ریمانڈ لیا گیا۔ عدالتی ریمانڈ پر 33 فراد کی شناخت پریڈ کرائی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں درج مقدمات میں 500 افراد کو بری کر دیا گیا جب کہ 232 افراد کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔

9 مئی واقعات، دیگر عدالتوں میں مقدمات

عام عدالتوں میں 247 مقدمات درج کیے گئے، ان مقدمات میں 4ہزار 119 افراد کو گرفتار کیا گیا، 86 افراد کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا جب کہ 2463افراد کا جوڈیشل ریمانڈ لیا گیا۔ عدالتی ریمانڈ پر 368 فراد کی شناختی پریڈ کرائی گئی۔ 1201 افراد کو بری کر دیا گیا، جبکہ 3012 افراد کو ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔

کتنی خواتین کو گرفتار کیا گیا؟

9 مئی کے واقعات میں ملوث 81 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 42 کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ 39 کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp