ٹوئٹر کو دیوالیہ ہونے سے بچایا: ایلون مسک

پیر 6 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور ٹیسلہ کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ انہیں ایپ کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے اور یہ کہ پچھلے تین ماہ ‘انتہائی’ چیلنجنگ رہے ہیں۔ مسک نے یہ بیان ‘ذاتی چیلنجز’ کے بارے میں ایک رپورٹ کے جواب میں دیا ہے۔

مسک نے مزید کہا کہ پچھلے 3 مہینے انتہائی سخت تھے، کیونکہ مجھے Tesla اور SpaceX کے ضروری فرائض کو پورا کرتے ہوئے ٹویٹر کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا، میں نہیں چاہتا کہ کوئی اور اس مصیبت سے گزرے۔

 

ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایلون مسک نے اپنے فیصلوں کے لیے ‘عوامی حمایت’ کی بھی تعریف کی۔

مسک کی جانب سے ٹوئٹرخریدنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کئی تبدیلیاں دیکھی ہیں، جن میں ہزاروں ملازمین کی متنازعہ برطرفی اور تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے ‘ٹک مارک’ کے لیے فیس وصول کرنا شامل ہے۔

ایلون مسک نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘پلیٹ فارم کو اب بھی تبدیلیوں کی ضرورت ہے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹویٹر کے دیوالیہ ہونے کے امکان کے بارے میں دعووں کے درمیان، پلیٹ فارم نے اپنی خریداری کو مکمل کرنے کے لیے $12.5 بلین کی پہلی ادائیگی کی ہے

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp