ایئرپورٹ انتظامیہ کی فرض شناسی: گمشدہ قیمتی بیگ مسافر تک پہنچا دیا

جمعہ 23 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ایئرپورٹ پر تعینات سپروائزر نے فرض شناسی کی مثال قائم کر دی۔ دبئی سے کراچی آنے  والے مسافر کو اس کا گمشدہ ہزاروں درہم سے بھرا شولڈر بیگ لوٹا دیا۔

یہ واقعہ کراچی ایئر پورٹ پر پیش آیا جہاں دبئی سے کراچی پہنچنے والا مسافر کنویئر بیلٹ پر ہزاروں درہم اور دیگر اشیاء سے بھرا اپنا شولڈر بیگ بھول گیا تھا۔

یہ لاوارث بیگ ایئرپورٹ پر تعینات سپروائزر منظور  کو ملا، منظور نے فوری طور پر ڈیوٹی آفیسر عارف اور ڈی ٹی ایم نوید کو بیگ سے مطلع کیا۔

بیگ سب کو موجودگی میں کھولا گیا جس میں 22 ہزار درہم (17 لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے) موجود تھے۔ علاوہ ازیں بیگ میں کریڈٹ کارڈز، ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈ، چشمہ و موبائل چارجر وغیرہ بھی پایا گیا۔

دوسری جانب مسافر کو بھی بیگ کی گمشدگی کا احساس ہوگیا تھا، جس پر اس نے جلد ہی ایئرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا۔ متعلقہ حکام نے ضروری تفتیش کے بعد اطمینان ہونے پر انتظامیہ کی موجودگی میں بیگ مسافر کے حوالے کر دیا۔

مسافر نے اپنے تعریفی خط میں ایئرپورٹ انتظامیہ کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp