فرح خان کا منیش پال کو تھپڑ: میرا کھانا کیوں چھینا؟

پیر 6 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ ایکٹر منیش پال اور ڈائریکٹر فرح خان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منیش نے فرح کی ریاضی کی صلاحیت کو جانچا، اور ان سے چند سوالات پوچھے۔ جبکہ فرح خان نے ‘روٹیاں’ چھیننے پر منیش پال کو تھپڑ دے مارا۔

منیش نے فرح خان کی ریاضی کی صلاحیت کو جانچنے کے ٖلئے ان سے کچھ سوالات پوچھے اور کہا کہ لڑکیاں عام طور پر ‘ریاضی میں اتنی اچھی’ نہیں ہوتیں۔ جواب میں فرح نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے

منیش نے فرح خان سے ریاضی کا سوال پوچھنے کے لیے کھانے کو مثال کے طور پر استعمال کیا جبکہ بدلے میں فرح نے ان کا کھانا چھیننے پر ایک تھپڑ رسید کردیا۔ ان کی اس ویڈیو نے مداحوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے سامنے کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ منیش نے فرح سے کہا لڑکیاں عام طور پر ریاضی میں کمزور ہوتی ہیں۔” جس پر فوراً فرح نے جواب دیا، “ابے چل نا (یہ سچ نہیں ہے)۔” اس نے کہا، “اچھا دو مائنس دو کتنا ہوتا ہے؟” فرح نے اس کی طرف دیکھا اور کہا، ’’سمجھی نہیں‘‘۔

جس پر منیش نے کہا کہ “تو یہ سوچو کی آپ کھانا کھا رہی ہوں اور آپ کے پاس دو روٹیاں ہے، اور دونو روٹیاں میں نے کھا لی اب آپ کے پاس کیا بچا؟ جس پر فرح نے اپنا چشمہ اتارتے ہوئے کہا، “سبزی۔ کچھ ہی لمحوں بعد فرح خان نے منیش پال کو ایک تھپڑ مارا اور کہا “اور تمہاری ہمت کیسے ہوئی میری روٹیاں لینے کی؟” جس پر منیش پال چونک گئے

منیش پال اکثر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس قسم کی مزیدار ویڈیوز پوسٹ کر کے اپنے مداحوں سے بات چیت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اس سے قبل منیش پال آخری بار فلم جگ جگ جیومیں نظر آئے تھے ، جہاں انہوں نے کیارا اڈوانی کے بھائی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں ورون دھون، نیتو کپور اور انیل کپور نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی