بھارت کی ریاست گجرات میں ایک ٹی وی پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں ایک ہندو قوم پرست رہنما کی جانب سے خواتین ٹی وی اینکرز کو تیز دھار خنجر تحفتاً دیے جانے اور ان سے گلے کاٹنے کا اشارہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید مذمت
سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی کے پروفیسر اشوک سوین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پروگرام میں خواتین اینکرز نے مسلمانوں کے گلے کاٹنے کا عملی مظاہرہ کیا۔
In TV show in Gujarat, India, Hindutva leader is giving sharpen knives to women TV anchors and women tv anchors demonstrating live how to cut throats of Muslims. pic.twitter.com/jXfpHCD4vj
— Ashok Swain (@ashoswai) September 27, 2026
تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس میں تاحال اس مخصوص ویڈیو پروگرام، ٹی وی چینل یا اس میں موجود افراد کی جانب سے کوئی تردید سامنے نہیں آئی۔
مزید پڑھیں:اقلیتوں پر مظالم، بھارت کو خاص تشویش کا ملک قرار دینے کا مطالبہ سامنے آگیا
بھارتی میڈیا میں ماضی میں بھی ٹی وی پروگراموں میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز مواد اور بیانیے کی مثالیں رپورٹ ہوتی رہی ہیں۔ مودی سرکار کی جانب سے ہندوتوا کے فروغ اور مسلم کش اقدامات کے بعد مسلم کمیونٹی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔














