پاکستان: نوجوانوں میں بڑی آنت کا کینسر تیزی سے بڑھ رہا ہے، قومی ادارہ صحت

ہفتہ 24 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بڑی آنت کے کینسر کی وجہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال ہے، غذا میں نمایاں تبدیلی سے بھی کینسر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے ملک میں بڑھتے سرطان کے کیسز کی پہلی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ 5 برس میں کینسر کے 2 لاکھ 69 ہزار 202 کیسز رپورٹ ہوئے، سرطان کے مریضوں میں خواتین کی زیادہ تعداد ہے۔ 53 اعشاریہ 61 فیصد خواتین جبکہ 46 اعشاریہ 7 فیصد مرد اس موذی مرض کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 45 اعشاریہ 13 فیصد، سندھ میں 26 اعشاریہ 83 فیصد، خیبر پختونخوا میں 16 اعشارہ 46 فیصد، بلوچستان 3 اعشاریہ 52 سرطان کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بڑی آنت کا کینسر پہلے، منہ کا کینسر دوسرے ، تیسرے پر جگر، چوتھے پر چھاتی اور پانچویں پر پروسٹیٹ کا سرطان عام ہے۔ مردوں میں سب سے زیادہ منہ، پھر جگر، بڑی آنت، پھیپڑوں اور پھر پروسٹیٹ کا سرطان عام ہے۔ خواتین میں سب سے زیادہ چھاتی، اووری، منہ، سروکس اور پھر بڑی آنت کا سرطان عام ہے۔ بچوں میں خون کا سرطان اور نو عمروں میں ہڈیوں کا سرطان عام ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر 4 افراد میں سے 3 افراد منہ کے کینسر کا شکار ہیں۔ سندھ، کے پی کے اور بلوچستان میں زیادہ نسوار کا استعمال منہ کے کینسر کا سبب بنتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے ہرمز میں بھارت جانے والے تجارتی جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی

ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر مہلک حملے کی ذمہ دار امریکی فوج قرار، امریکی اخبار

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی شرائط جاری کردیں

تیل کی بڑھتی قیمتیں، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے اہم اعلان کردیا

ایندھن کا بحران: سندھ کی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے