پرویر مشرف کی میت لانے کے لیے خصوصی پرواز،پاکستان بار کونسل نے تشویش کا اظہار کر دیا

پیر 6 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرویر مشرف کی میت پاکستان  لانے کے لیے خصوصی پرواز بھیجنے پر پاکستان بار کونسل نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید اور پاکستان بار کونسل کی ایکزیکٹو کمیٹی کے رکن حسن رضا پاشا نے  اپنی مشترکہ پریس ریلیز میں سابق صدر پرویز مشرف کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

پریس ریلیز میں پاکستان پاکستان بار کونسل کی جانب سے پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کے لیے خصوصی پرواز دبئی بھیجنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی بحران میں پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کے لیے خصوصی پرویز بھیجنا پاکستانیوں کے ٹیکس کے پیسوں  کا ضیاں ہے۔

پاکستان بار کونسل کا  مزید کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے دو بار آئین پاکستان توڑا ، پہلی بار پرویز مشرف نے 1999ء میں حلف کی خلاف ورزی کی اور دوسری بار 2007ء میں ایمرجنسی لگا کر 1973ء کا آئین معطل کر دیا ،جو کہ سنگین جرم ہے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو موت کی سزا سنائی ، وہ پاکستانی عدالتوں کا اشتہاری تھا اور ایک اشتہاری کو پروٹوکول نہیں ملنا چاہئیے۔

پاکستان بار کونسل نے سنگین غداری کیس میں تاریخی فیصلہ لکھنے والے سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار سیٹھ کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے ہمیشہ غیر آئینی اقدام کی مخالفت کی ہے، پاکستان آرمی سے پاکستان کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں ، فوج کو بھی چاہئیے کہ وہ آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی فرائض منصبی انجام دے اور آئین اور حلف کے خلاف کوئی کام نہ کرے۔

پریس ریلیز کہا گیا ہے کہ  وکلاء کمیونٹی آئین کے تحفظ، عدلیہ کی آزادی اور آئین و قانون کی سربلندی کے لیے ہمیشہ پر عزم رہے گی۔

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس کے فیصلے میں خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ نے اپنے فیصلے میں نوٹ لکھا تھا کہ پرویز مشرف اگر سزائے موت پانے سے پہلے وفات پا جائیں تو ان کی لاش کو تین دن ڈی چوک پر لٹکایا جائے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp