سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

بدھ 7 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرکاری حج اسکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے، اب تک 32 ہزار 178 سرکاری عازمین حج نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کرلی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ون لنک کے ذریعے 17 ہزار عازمین حج نے گھر بیٹھے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کی، جبکہ 14 سو افراد نے بینک کارڈ اور 13 ہزار 8 سو افراد نے مینول بینک چالان کو ترجیح دی۔

ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 57 فیصد سے بڑھ گیا ہے، جبکہ حج واجبات کی دوسری قسط کی مد میں 20.5 ارب روپے موصول ہو گئے ہیں۔

سرکاری حج اسکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر ہے۔ واجبات کی ادائیگی نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل پر ون لنک، کارڈ یا مینول بینک چالان سے مکمل ہو گی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں ایک لاکھ 3 ہزار عازمین حج نے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ ایپ پر اپ لوڈ کر دیے ہیں، جبکہ رہ جانے والے عازمین حج کو حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس فارم کو ڈاکٹر سے تصدیق کرانا لازم ہے۔

دوسری جانب پاک حج ایپ کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری ہے۔ 33 ہزار 171 عازمین حج نے پرائیویٹ اسکیم میں واجبات جمع کروا دیے ہیں، جبکہ پرائیویٹ حج اسکیم میں 38 ہزار 500 نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔

ترجمان مذہبی امور نے کہاکہ پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ اور ادائیگی کے لیے صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، 23 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟