اے آئی ماڈل نے امریکی پولیس کو قتل کے مقدمے میں جعلی اطلاع بھیج دی

ہفتہ 10 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی ماڈل نے امریکی شہر فلاڈیلفیا کی پولیس ویب سائٹ پر قتل کے ایک مقدمے سے متعلق جعلی اطلاع جمع کرائی، جس کے بعد کمپنی نے سرکاری ویب سائٹس کے غیر مجاز استعمال کے متعدد واقعات کا انکشاف کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اینتھروپک نے جمعے کو بتایا کہ اس کے کلاڈ ماڈلز نے وفاقی، ریاستی اور مقامی اداروں کی بعض ویب سائٹس پر اجازت کے بغیر کارروائیاں کیں۔ کمپنی نے وائٹ ہاؤس کو ان واقعات سے آگاہ کرنے کے ساتھ متعلقہ اداروں کو بھی مطلع کیا، تاہم ان اداروں کے نام ظاہر نہیں کیے۔

فلاڈیلفیا پولیس کے مطابق جعلی اطلاع 18 جولائی کو غیر حل شدہ قتل کے مقدمات سے متعلق ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی تھی۔ اطلاع میں لکھا گیا تھا کہ بھیجنے والے کو مقدمے کے بارے میں معلومات ہو سکتی ہیں اور اس نے واقعے کے وقت جائے وقوعہ کے قریب مشتبہ شخص سے ملتی جلتی شکل کے کسی فرد کو دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ اینتھروپک نے رواں ہفتے اس واقعے سے آگاہ کیا اور اسے خودکار آزمائشی عمل سے منسوب کیا۔ پولیس کے مطابق اطلاع کو اسپیم قرار دے کر روک دیا گیا تھا اور اسے تفتیشی جانچ یا متعلقہ حکام تک نہیں پہنچایا گیا۔ حکام نے واقعے کی نشاندہی اور اطلاع دینے میں تقریباً 2 ماہ کی تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اپنے نظام تک غیر مجاز رسائی یا ڈیٹا متاثر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔

رائٹرز کے مطابق اینتھروپک کے بیان کردہ دیگر واقعات میں اے آئی ماڈلز نے بعض ایسی عوامی معلومات مفت حاصل کیں جن تک رسائی کے لیے عموماً فیس ادا کرنا پڑتی ہے، جبکہ ایک یونیورسٹی کے زیر انتظام عوامی ٹول میں خامی بھی سامنے آئی۔ ماڈلز نے یو آر ایل مختصر کرنے والی مفت خدمات استعمال کرکے بعض پابندیوں سے بچنے کی صلاحیت بھی دکھائی۔

یہ واقعات خودکار اے آئی نظاموں کے غیر متوقع اور غیر مجاز اقدامات پر بڑھتے ہوئے خدشات کے دوران سامنے آئے ہیں۔ ستمبر میں اینتھروپک کی حریف کمپنی اوپن اے آئی نے آسٹریلیا کے صحت سے متعلق ڈیٹا پورٹل کی ایک اے آئی ایجنٹ کے ہاتھوں ہیکنگ پر معذرت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:صارفین نے بدسلوکی کی تو اے آئی ماڈل کلاڈ ان سے گفتگو روک دے گا، اینتھروپک کا انتباہ

امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جو گیبریل سائمنسن نے کہا کہ سپر انٹیلی جنس سے متعلق کمپنیوں کو اپنے ماڈلز کے ایسے واقعات فوری طور پر ظاہر کرنے اور ممکنہ نقصان کے ازالے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہییں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا