وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت خیبرپختونخوا میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
EXCLUSIVE ‼️‼️‼️
اھم ترین ‼️‼️‼️
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے دستوں اور وسائل کی تعیناتی کی منظوری
وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر 2026 کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت جاری اعلان کی مدت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی
پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانا ہے
حکم نامے کے مطابق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی
گورنر خیبر پختونخوا، جی ایچ کیو کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سے مشاورت کے بعد تعینات کیے جانے والے فوجی دستوں اور وسائل کی تعداد کا تعین کریں گے
پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق حکم نامہ آئندہ گزٹ آف پاکستان، پارٹ ٹو میں شائع کیا جائے گا
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) October 11, 2026
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
حکم نامے کے مطابق پاک فوج کے دستے سرکاری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بھی سول انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صوبے میں قیام امن کے لیے جو بھی کرنا پڑا کریں گے، پی ٹی آئی کے مطلوب رہنماؤں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔









