صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل (بروز منگل) شام 6 بج کر 15 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔
صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا یہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 30واں اجلاس ہوگا۔









