شہنشاہِ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا آج 13 اکتوبر کو 78واں یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے۔ اپنی سحر انگیز آواز، منفرد اندازِ گائیکی اور لازوال کلام کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے عظیم فنکار کو ان کے مداح بھرپور خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق موسیقی کے ایک نامور گھرانے سے تھا۔ انہوں نے اپنے والد استاد فتح علی خان سے فنِ گائیکی کی تربیت حاصل کی اور اپنی غیر معمولی صلاحیتوں، محنت اور لگن کے باعث قوالی کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
Happy Birthday to Ustad Nusrat Fateh Ali Khan, who said no artist could be restricted by geography — and proved it 🎶
After his father’s death, Khan dreamed that his father placed his hand on his throat and awakened his voice. Forty days later, he performed for the first time.… pic.twitter.com/zmnb6l9Hob
— The Juggernaut (@thejuggernaut) October 13, 2026
نصرت فتح علی خان کی آواز میں عشق، درد، روحانیت اور عقیدت کی ایسی تاثیر تھی جو سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی تھی۔ ان کے فن کی مقبولیت سرحدوں اور زبانوں کی پابند نہ رہی، یہی وجہ ہے کہ ان کا کلام آج بھی دنیا بھر میں شوق سے سنا جاتا ہے۔
ان کے یومِ پیدائش کے موقع پر سوشل میڈیا پر بھی مداح انہیں یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ نصرت فتح علی خان کی آواز میں عشق، درد اور دعا کی ایسی کیفیت تھی کہ سننے والا مسحور ہو جاتا تھا۔ ان کی آواز کا روحانی سحر آج بھی دلوں کو چھوتا اور روح میں اتر جاتا ہے۔
Remembering Nusrat Fateh Ali Khan Sahab on his birth anniversary…a voice that could sound like prayer, heartbreak and surrender, sometimes all at once! There was something almost otherworldly about his voice.
What is your favorite song by Shahenshah e Qawwali? pic.twitter.com/LkZCyzNND8
— Peak Lyricism (@yoonshabnami) October 13, 2026
صارف نے مداحوں سے سوال بھی کیا کہ شہنشاہِ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا کون سا کلام ان کا سب سے پسندیدہ ہے؟
ایک سوشل میڈیا صارف نے نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آواز آج بھی دلوں میں گونجتی ہے اور نسل در نسل لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کیے ہوئے ہے۔ آپ نے اپنی موسیقی کے ذریعے جو لازوال جادو جگایا، اس کے لیے ہم ہمیشہ آپ کے شکر گزار رہیں گے۔
صارف کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسی آواز جو کبھی مدھم نہیں پڑے گی۔
Happy Birthday Bro
Your music still lives, breathes, and touches hearts across generations.
Forever grateful for the magic you left behind. 🤍NUSRAT FATEH ALI KHAN
A voice that will never fade pic.twitter.com/i0DlLol1qa— Medusa (@FrozenByGaze) October 13, 2026
دیپک شرما لکھتے ہیں آج شہنشاہِ سُر، استاد نصرت فتح علی خان کا یومِ پیدائش ہے۔ یہ آواز ہمیشہ گونجتی رہے گی، کبھی خاموش نہیں ہوگی۔ کچھ لوگ دنیا سے رخصت ہو کر بھی ہمیشہ کے لیے زندہ رہتے ہیں۔
आज सुरों के शहंशाह उस्ताद नुसरत फतेह अली खान का जन्मदिवस है…
ये आवाज हमेशा सुनी जाएगी..कभी भी खामोश नहीं होगी..कुछ लोग हमेशा जिंदा रहते हैं..
उस्ताद नुसरत फतेह अली खान को उनके जन्मदिवस पर भावभीनी श्रद्धांजलि और नमन🙏 pic.twitter.com/2LI1BboioT
— Deepak Sharma (@sharma_k_deepak) October 13, 2026
محسن نامی صارف نے لکھا کہ ہم اس عظیم فنکار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی آواز آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کی میراث لازوال، ان کا فن ابدی اور ان کی موسیقی دنیا کے لیے ایک انمول تحفہ ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
🎤 Remembering the one and only Ustad Nusrat Fateh Ali Khan Sahib.
On his birthday, 13 October we pay tribute to the legendary maestro whose voice continues to live in our hearts. His legacy is timeless, his art is eternal, and his music will forever remain a priceless gift to… pic.twitter.com/bwcPYA7EF4
— Mohsin (@MohsinZafar888) October 13, 2026
استاد نصرت فتح علی خان نے قوالی کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قوالیوں اور موسیقی کے 125 سے زائد آڈیو البمز جاری ہوئے جبکہ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی درج ہے۔ انہیں فنِ موسیقی میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی سمیت متعدد ملکی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔
استاد نصرت فتح علی خان 1997 میں انتقال کر گئے تاہم ان کی آواز، فن اور لازوال کلام آج بھی موسیقی کے شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ وہ ان عظیم فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں جن کی موسیقی نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔










