پاکستان سے یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی

منگل 13 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی کمشنر برائے داخلی امور و ہجرت میگنس برنر نے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مؤثر اقدامات کے باعث یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی قابلِ ستائش ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی نقل مکانی کا مکمل خاتمہ ان کا ہدف ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے یورپی کمشنر برائے داخلی امور و ہجرت میگنس برنر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان قانونی نقل مکانی کے فروغ، ہنرمند افرادی قوت کے لیے مواقع بڑھانے اور سرحدی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

میگنس برنر نے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مؤثر اقدامات کے باعث یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔

یورپی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی نقل مکانی میں کمی سے قانونی مائیگریشن کے راستے کھلیں گے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی کے بعد اب ہمارا اگلا ہدف اس کا مکمل خاتمہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی مائیگریشن ایک انتہائی سنجیدہ عالمی مسئلہ ہے، جس کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان اور یورپی یونین کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں بارڈر سیکیورٹی بہتر بنانے، قانونی مائیگریشن کو فروغ دینے اور ہنرمند افرادی قوت کے لیے مواقع بڑھانے کی غرض سے تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں جانب سے ہجرت، ادارہ جاتی تعاون اور سرحدی نظم و نسق کے شعبوں میں روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

فریقین نے غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام کے لیے یورپی یونین کے ایسٹرن کوریڈور انیشی ایٹو پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کوسٹ گارڈز کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے باہمی تعاون میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میگنس برنر نے اس ضمن میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں سیکریٹری داخلہ، اسپیشل اور ایڈیشنل سیکریٹریز داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، انسپکٹر جنرل فیڈرل کانسٹیبلری، ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس، چیف کمشنر اسلام آباد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، 23 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟