آئی ایم ایف سے پردے کے پیچھے کیا طے ہوا؟ شیخ رشیدبول پڑے

پیر 26 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے پردے کے پیچھے کیا ڈیل ہوئی، کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ آئی ایم ایف کی ساری شرائط قبول کرنا قربانی سے پہلے غریب کی قربانی کے مترادف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ عوام مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ ’حکومت نے 215 ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا کربجٹ کا ڈھانچہ مکمل تبدیل کردیا ہے، آئی ایم ایف کی ساری شرائط ماننا قربانی سے پہلے غریب کی قربانی کے مترادف ہے۔ ‘

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب کارخانے بند ہوں گے، لوگ بے روزگار ہوں گے، مہنگائی ہوگی تو10 کھرب کے محصولات کہاں سے اکھٹے ہوں گے؟ آئی ایم ایف سے پردے کے پیچھے کیا ہوا ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں۔

’بندرگاہیں، اسٹیل مِل، روزویلٹ ہوٹل، ایئرپورٹ، ہائی ویزلیزپردینا سرمایہ کاری نہیں، قومی اثاثے گروی رکھ کر بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔‘

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عوام سڑکوں کی بجائے بیلٹ باکس کی طرف جانا چاہتی ہے۔ وزیرداخلہ ہزارلوگوں کوگولی مارنے پھانسی دینے کا کہتا ہے، قحط زده بجٹ کے دوران وزیراعظم اورپارٹی سربراہان موجود نہیں تھے۔

عوام کا مینڈیٹ نہیں، ڈیٹ آئی ایم ایف سے مانگ رہے ہیں، 13جماعتوں کی 14مہینے کی انٹرنشپ ناکام ہوگئی، دبئی میں سیاسی کچھڑی پک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف آ جائے تیل دیکھےتیل کی دھاردیکھے، دو تہائی کے بغیر قانون بنا رہے ہیں، سپریم کورٹ کو نہیں مان رہے، بوٹ پالشیے اورمالیشے عوام میں بےنقاب ہو گئے ہیں، الیکشن ہرصورت ہوکررہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ